خبریںسیاسیات

عارضی چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کے اعلان پر بیرسٹر گوہر جذباتی ہوگئے

بیرسٹر گوہر علی خان نے عارضی چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کے بعد کہا کہ میں خان صاحب کے جانشین کی حیثیت سے ہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے عارضی چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کے اعلان پر بیرسٹر گوہر جذباتی ہوگئے، بیرسٹر علی گوہر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ خان صاحب چیئرمین ہیں اور وہی رہیں گے ، میں خان صاحب کے واپس عہدے پر آنے تک احسن طریقے سے ذمہ داری نبھاؤں گا۔

بیرسٹر علی گوہر کا کہنا تھا کہ خان صاحب کاشکریہ اداکرنےکیلئےمیرےپاس الفاظ نہیں، میں خان صاحب کےجانشین کی حیثیت سےہوں گا۔

انھوں نے کہا کہ خان صاحب چیئرمین تھےہیں اورتاحیات رہیں گے،اپنی ذمہ داری نبھاؤں گاجب تک خان صاحب واپس نہیں آتے۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ منتخب نگراں چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بہت سے قد آور شخصیات کے نام سامنے آئے، قدآور شخصیات نے پارٹی کے اہم عہدے سنبھالے ہوئے ہیں تاہم منتخب نگراں چیئرمین پی ٹی آئی عارضی عہدہ ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button