
لاہور میں کرکٹ کھیلنے کے دوران بچوں کی لڑائی میں باپ کو بےدردی سے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گجر پورہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں کرکٹ کھیلنے کےدوران لڑائی میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 45 سالہ ناصر بٹ کو ملزمان نے بلے کے وار کر کےقتل کیا ہے۔
اہل خانہ کے مطابق ناصر بٹ کے بچوں کی لڑکوں سے کرکٹ کھیلتے ہوئے لڑائی ہوئی اور ملزمان نے پہلے بچے پر تشدد کیا پھر والد پر بلے کے وار کیے جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی ہے جب کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور انہیں جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔