خبریںکاروبار

پاکستان میں رواں ہفتے مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے زائد رہی

پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 23 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 41.13 فیصد رہی، اس کی بنیادی وجہ گیس کی قیمتوں میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 1100 فیصد سے زائد کا اضافہ ہے۔

گیس کے بعد وہ دیگر اشیا جن کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ان میں سگریٹ (94 فیصد)، آٹا (88.2 فیصد)، پسی مرچ (81.7 فیصد)، ٹوٹا باسمتی چاول (76.6 فیصد)، لہسن (71 فیصد)، ایری-6/9 چاول (62.3 فیصد)، مردانہ چپل (58 فیصد)، مردانہ سینڈل (53.37 فیصد)، برانڈڈ چائے (53 فیصد)، گڑ (50.8 فیصد) اور آلو (47.9 فیصد) شامل ہیں۔

اس کے برعکس پیاز کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 36.2 فیصد کمی واقع ہوئی، اس کے علاوہ ٹماٹر (18.1 فیصد)، سرسوں کا تیل (4 فیصد) اور گھی (2.9 فیصد) سستا ہوا۔

تاہم ہفتہ وار بنیادوں پر اشیا کی قیمتوں میں پچھلے ہفتے کے برعکس کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی، جب گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ان قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button