خبریںکاروبار

پاک فوج کے زیر انتظام 50 سے زائد کاروبار کی لسٹ

پاک فوج کے زیرِاانتظام ادارے ملک بھر میں 50سے زائد کاروباری ادارے چلانے میں مصروف ہیں۔ یہ انکشاف آج سے تقریباً 7 سال قبل جولائی2016ء میں پارلیمنٹ میں شیئر کی جانیوالی دستاویزات میں ہوا تھا۔ قوی امکان ہے کہ اس وقت پاک فوج کے کاروباری منصوبوں میں 2016ء کی نسبت اضافہ ہوچکا ہوگا۔

جولائی2016ء میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اس وقت کے وزیردفاع خواجہ آصف نے سینٹ آف پاکستان میں پاک فوج کے اداروں کے زیرِانتظام چلنے والے کمرشل پراجیکٹس کی فہرست پیش کی تھی۔ اس سرکاری دستاویزمیں پاک فوج کے ماتحت اداروں، جن میں آرمی ویلفیئرٹرسٹ،ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹیز،فوجی فاؤنڈیشن اور شاہین فاؤنڈیشن شامل ہیں،کے زیرِ انتظام چلنے والے مختلف طرح کے کمرشل منصوبوں کی تفصیلات فراہم کی گئی تھیں۔ اس فہرست سے ظاہرہوتا تھا کہ پاک فوج ملک کے کن کن شعبوں میں کاروبار کرنے میں مصروف ہے

پاک فوج کے ماتحت اداروں کی کاروباری منصوبوں کی پارلیمنٹ میں شیئر کی جانیوالی فہرست کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹیز(ڈی ایچ ایز)
وزارتِ دفاع کی دستاویزات کے مطابق ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹیز کے انتظامی کنٹرول میں درج ذیل منصوبے ہیں:۔
ڈی ایچ اے کراچی
ڈی ایچ اے لاہور
ڈی ایچ اے ملتان
ڈی ایچ اے بہاولپور
ڈی ایچ اے گوجرانوالہ
ڈی ایچ اے اسلام آباد،راولپنڈی
ڈی ایچ اے پشاور
ڈی ایچ اے کوئٹہ

آرمی ویلفیئرٹرسٹ

دستاویزات کے مطابق آرمی ویلفیئرٹرسٹ کے زیرِ انتظام20کے قریب کاروباری منصوبے چل رہے ہیں،جن کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
؎
اسٹڈفارم،پاکپتن
اسٹڈ فارم،اوکاڑہ
آرمی ویلفیئرشوگرملز،بدین
عسکری پراجیکٹ(شواینڈوُولن)،لاہور
آرمی ویلفیئرمیس اینڈ بلیولاگون ریسٹورینٹ،راولپنڈی
عسکری جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ،راولپنڈی
عسکری ایوی ایشن سروسز،راولپنڈی
مال پاکستان لمیٹڈ،کراچی
عسکری گارڈز پرائیویٹ لمیٹڈ،راولپنڈی
عسکری فیولز(سی این جی)،راولپنڈی
عسکری سیڈز،اوکاڑہ
عسکری انٹرپرائزز،راولپنڈی
فوجی سیکیورٹی سروسز،راولپنڈی
عسکری اپیرل،لاہور
عسکری لگون،فیصل آباد
رئیل اسٹیٹ کاروبار جوتین ہاؤسنگ اسکیمز پر مشتمل ہے

فوجی فاؤنڈیشن
وزارتِ دفاع کی دستاویزات کے مطابق فوجی فاؤنڈیشن کے کاروباری یونٹس کی تعداد15ہے،جن کی تفصیل کچھ ہیں:۔
فوجی سیریلز،راولپنڈی
فاؤنڈیشن گیس
فوجی فرٹیلائزرکمپنی لمیٹڈ
فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ
فوجی آئل ٹرمینل اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ
فوجی کبیروالاپاورکمپنی لمیٹڈ
فوجی فرٹیلائزربن قاسم لمیٹڈ
پاکستان میرک فاسفور
فوجی اکبر پورشا میرین ٹرمینل لمیٹڈ
فاؤنڈیشن پاورکمپنی لمیٹڈ
عسکری سیمنٹ لمیٹڈ
عسکری بینک لمیٹڈ
فاؤنڈیشن وِنڈانرجی لمیٹڈ
نون پاکستان لمیٹڈ
فوجی میٹ لمیٹڈ

شاہین فاؤنڈیشن
سینٹ میں شیئرکی گئی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ شاہین فاؤنڈیشن پاکستان ائیرفورس کی ٹرسٹ ہے،جس کے زیرِ انتظام گیارہ کاروباری منصوبے اور ہاؤسنگ کالونیاں چلائی جارہی ہیں۔ شاہین فاؤنڈیشن کے کاروباری منصوبوں کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

شاہین ائیرپورٹ سروسز
شاہین ائیروٹریڈرز
شاہین نِٹ ویئر
شاہین کمپلیکس کراچی
شاہین کمپلیکس لاہور
شاہین میڈیکل سروسز
ہاک ایڈوَرٹائزنگ
فضائیہ ویلفیئرایجوکیشن اسکول سسٹم
ایس اے پی ایس ایوی ایشن کالج
ائیرایگل ایوی ایشن اکیڈمی
شاہین ویلفیئرہاؤسنگ اسکیم پشاور شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button