بین الاقوامی

سفارتی عمل کی کامیابی کا انحصار دوسرے فریق کی نیک نیتی پر ہے، ایران

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مذاکرات کے اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

اپنے بیان میں ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز، جوہری معاملہ، جنگی ہرجانہ اور پابندیوں کا خاتمہ زیر بحث آئے۔

ایرانی حکام کے مطابق ایران کے خلاف جنگ کا مکمل اختتام اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی، سفارتی عمل کی کامیابی کا انحصار دوسرے فریق کی سنجیدگی اور نیک نیتی پر ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ضروری ہے کہ دوسرا فریق زیادہ سے زیادہ اور غیرقانونی مطالبات سے گریز کرے اور  ایران کے حقوق کو تسلیم کرے۔

جواب دیں

Back to top button