پاکستان

طیارے کی سیٹوں پر شہید بچوں کی تصاویر و بستے، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے تصویر شیئر کر دی

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے پاکستان کی پرواز کے دوران اپنی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ طیارے میں یہ میرے احباب ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں شہید ایرانی بچوں کی پھولوں کے ساتھ تصاویر نشستوں پر رکھی دیکھی جا سکتی ہیں جن میں بستے اور جوتے بھی نمایاں ہیں۔

ایرانی وزارتِ تعلیم کے مطابق ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 277 بچے اور 67 ٹیچر شہید ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ایران کا اعلیٰ سطحی وفد امریکا سے مذاکرات میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں، ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button