بین الاقوامی
جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رہی تو معاہدے سے نکل جائیں گے، ایران

ایرنی میڈیا نے اہم ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھی تو ایران عبوری جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہوجائے گا۔
ایرانی اہلکار نے کہا کہ اگر امریکا نے اپنے اسرائیل کو قابو نہ کیا تو ایران طاقت کے استعمال سے سبق سکھائے گا۔
ایرانی اہلکار نے یہ بھی کہا کہ بدھ کو ہوئی جارحیت کا بدلہ لینے کے لیے اہداف مقرر کیے جاچکے ہیں۔
قبل ازیں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ بات چیت سے پہلے ہی 10 نکاتی تجاویز کے 3 اہم نکات کی خلاف ورزی کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی فضائی حدود میں ڈرون کی دراندازی ہوئی، ایران کے یورینیئم افزودگی کے حق کی نفی کی گئی اور لبنان میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔






