بین الاقوامی

امریکی رکنِ کانگریس یاسمین انصاری کا وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد پیش کرنے کا اعلان

امریکی رکنِ کانگریس یاسمین انصاری نے امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی رکنِ کانگریس یاسمین انصاری نے کہا ہے کہ امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کے لیے بل پیش کر رہی ہوں، جنگ کا اعلان کرنے کا اختیار صرف کانگریس کو حاصل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جنگ کے اعلان کا اختیار صدر یا اس کے قریبی حلقے کو نہیں، امریکی فوجیوں کو خطرے میں ڈالنا مواخذے کے لیے کافی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے بعد ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر مہدی محمدی نے بھی پیغام جاری کیا ہے۔

مہدی محمدی نے صدر ٹرمپ کو پیغام دیا ہے کہ ٹرمپ کے پاس ایران کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے لیے 20 گھنٹے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ہتھیار نہ ڈالے تو ان کے اتحادیوں کو پتھر کے زمانے میں بھیج دیا جائے گا، ایران جنگ جیت چکا، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

جواب دیں

Back to top button