بین الاقوامی

امریکہ نے تین جنگی جہاز تباہ ہونے کی تصدیق کر دی

دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی رکھنے والے امریکا نے فرینڈلی فائر میں طیارے تباہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ کویت میں 3 امریکی F-15E جنگی طیارے گر گئے، طیارے فرینڈلی فائر میں گرے۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف آپریشن میں کویتی فضائی دفاعی نظام نے غلطی سے امریکی طیاروں کو مار گرایا۔

تینوں طیاروں کے تمام 6 پائلٹ بحفاظت طیاروں سے نکلنے میں کامیاب رہے، تمام 6 پائلٹ بازیاب ہوگئے ہیں اور خیریت سے ہیں، واقعے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس سے قبل کویت کی وزارت دفاع نے آج صبح امریکا کے متعدد طیارے گرنے کی تصدیق کی تھی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کویتی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا تھا کہ متعدد امریکی لڑاکا طیارے گرے ہیں تاہم ان کے پائلٹ محفوظ رہے ہیں۔

کویت کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام نے فوری طور پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، عملے کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button