بین الاقوامی

ایرانی میزائل کی 10 انٹرسیپٹرز کو چکمہ دیکر ہدف کو نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایک ایرانی میزائل کی 10 سے زائد انٹرسیپٹرز کو چکمہ دے کر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے بارے میں کچھ سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو یروشلم یعنی مقبوضہ بیت المقدس میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرانی میزائل نے اپنی طرف بڑھنے والے تمام انٹرسیپٹرز سے بچتے ہوئے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے وائرل ویڈیو دیکھنے کے بعدد یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایران کا مقامی ساختہ ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتاح  ہو سکتا ہے تاہم اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button