بین الاقوامی

بنگلادیش میں بی این پی کی تاریخی کامیابی، دو تہائی اکثریت حاصل

بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی نے اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر دو تہائی اکثریت حاصل کرلی۔ بی این پی اتحاد نے 299 میں سے 209 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔

غیرمصدقہ نتائج کے مطابق خالدہ ضیا کے بیٹے اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار طارق رحمان کی قیادت میں پارٹی 191 نشستیں جیت چکی، جبکہ ان کے اتحاد نے 209 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔

غیرمصدقہ نتائج کے مطابق خالدہ ضیا کے بیٹے اور بی این پی چیئرمین طارق رحمان ڈھاکا اور بوگرہ کی دونوں نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی 34 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت بن گئی جبکہ 30 نشستوں پر امیدوار کھڑا کرنے والی جین زی کی نیشنل سیٹیزن پارٹی نے 5 نشستیں جیتی ہے۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق آئینی اصلاحات پر ریفرنڈم میں 73 فیصد نے حمایت کی ہے۔ بی این پی نے اپنے کارکنوں کو جشن سے گریز اور ملک کی بہتری کے لیے دعاؤں کی ہدایت کی ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق طارق رحمان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے ساتھ مل کر تحریک چلائی ہے ان کے ساتھ مل کر ملک چلاؤں گا۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش میں عام انتخابات میں ٹرن آؤٹ 60 فیصد سے زائد رہا۔

خیال رہے کہ بنگلادیش میں قومی انتخابات کیلئے 299 نشستوں اور ریفرنڈم پر ووٹنگ ہوئی، ریٹرننگ افسران کو 11 لاکھ 43 ہزار 845 پوسٹل ووٹ موصول ہوگئے۔

پوسٹل ووٹز ایپ کے ذریعے لیے گئے، بیرون ملک موجود 4 لاکھ 95ہزار 551 اور بنگلادیش میں موجود 6 لاکھ 48 ہزار 294 ووٹرز کے ووٹ موصول ہوئے، پوسٹل ووٹنگ کیلئے بنگلادیش میں اور بیرون ملک موجود ووٹرز کی رجسٹرڈ تعداد 15 لاکھ سے زائد ہے۔

جواب دیں

Back to top button