پاکستان

پورے ملک اور آزاد کشمیر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے آج پورے ملک اور آزاد کشمیر میں یوم یکجہتیٔ کشمیر منایا جا رہا ہے۔

مظفر آباد میں صبح 9 اور 10 بجے کے درمیان سائرن بجائے جائیں گے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

پورے ملک میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقاریب منعقد کی جائیں گی، آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہوگا، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی مظفر آباد جائیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے پاکستانی قوم کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔

جواب دیں

Back to top button