سیاسیات

لاہور میں پیغام پاکستان کانفرنس، مقررین کی بلوچستان میں دہشت گردی کی شدید مذمت

لاہورمیں ہونیوالی پیغام پاکستان کانفرنس میں بلوچستان میں ہونیوالی دہشت گردی کی شدیدمذمت اور پاک فوج سے مکمل طور پر اظہاریکجہتی کیاگیاہے۔

وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مفتی عبدالکریم خان نے کہا ہے کہ بھارت اورافغان طالبان کا بلوچستان میں دہشت گردی کروانا قابل مذمت ہے۔ افواج پاکستان کاچند گھنٹوں میں (145) دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا پیشہ وارنہ صلاحیت کا ثبوت ہے،

پاکستان کی افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔سیکیورٹی فورسز کی جرات، بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے۔

پاک فوج کے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں، جنہوں نے وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

جامعہ علمیہ میں ہونیوالی پیغام پاکستان کانفرنس سے پیر سید محفوظ مشہدی(سرپرست وفاق المدارس)، ڈاکٹرشمس الرحمان شمس(سینئر نائب صدر)،ڈاکٹر مفتی محمد حسیب قادری (ناظم الحاق)، سید واجد علی شاہ گیلانی(صدر شمالی پنجاب)،مفتی احمد سعید طفیل(ناظم اعلیٰ شمالی پنجاب)، مفتی ریاض احمد اویسی(صدر جنوبی پنجاب)، مفتی محمد امین نقشبندی(صدر وسطی پنجاب) مفتی محمد عابد رضوی(صدر ملتان ڈویژن)، علامہ ممتاز احمدربانی(رکن شوریٰ)اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی اسلام،انسانیت اور پاکستان دشمنی کی بدترین شکل ہے جس کا کسی مذہب، مسلک یا قوم سے کوئی تعلق نہیں۔اسلام امن، بھائی چارے اور انسانوں کی جان و مال کے تحفظ کا درس دیتا ہے جبکہ دہشت گردی سراسر حرام اور اسلامی تعلیمات کے منافی عمل ہے۔ قوم دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیے کو مضبوط کرے، ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے اور انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔

انہوں نے(17) جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بی ایل اے اور طالبان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

Back to top button