بین الاقوامی
ایران، امریکی حملے کی قیاس آرائیوں کے دوران خامنہ ای منظر عام پر آگئے

ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں، سیکورٹی خدشات اور ممکنہ امریکی حملے کی قیاس آرائیوں کے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے۔ انہوں نے ایران میں انقلاب کی 47ویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز پر بانیِ انقلاب آیت اللہ روح اللہ خمینی کے مزار پر حاضری دے کر دعا کی۔خامنہ ای کے آفیشل ایکس اکاوئنٹ میں ایک پوسٹ میں کہا گیا، "آج ہم امام خمینی کے مزارِ اقدس پر آیت اللہ خامنہ ای کی موجودگی میں، اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 47ویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز کر رہے ہیں۔





