سپیشل رپورٹ

محمد آصف بٹ ایمرا پاکستان کے مرکزی صدر منتخب, ایمرا فاؤنڈیشن اور ایمرا فیڈریشن کے قیام کا اعلان

الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) پاکستان کے مرکزی صدر محمد آصف بٹ منتخب
ایمرا فاؤنڈیشن اور ایمرا فیڈریشن کے قیام کا اعلان
الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) پاکستان کے تحت ملک بھر کی 52 ڈسٹرکٹس اور 72 تحصیلوں کی نمائندگی کرنے والی تنظیمی مشاورت کے بعد متفقہ طور پر ایمرا لاہور کے صدر محمد آصف بٹ کو تین سال کے لیے ایمرا پاکستان کا مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔
اس فیصلے میں لاہور، اوکاڑہ، لیہ، ملتان، رحیم یار خان، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، وہاڑی، حافظ آباد، خانیوال، بھکر، بہاولپور، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، قصور، میرپور، کوٹ ادو، لودھراں، ڈی جی خان، پاکپتن، گجرات، ایبٹ آباد، مظفرگڑھ، چینوٹ، نارووال، سرگودھا، میانوالی، پشین، قلعہ عبداللہ (گلستان) سمیت پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی نمائندگی شامل تھی۔
اسی طرح کراچی، نواب شاہ، شکارپور، خیرپور، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، حیدر آباد، میرپور خاص، کوئٹہ کینٹ، سریاب، ہزارہ ٹاؤن، جناح ٹاؤن، پشاور، راولپنڈی، گلگت، چلاس، اسکردو، مظفر آباد اور باغ سمیت ملک بھر کے اہم شہروں اور علاقوں سے وابستہ ایمرا کی قیادت نے اس انتخاب کی توثیق کی۔
اجلاس میں ملک بھر کے 8 صوبائی ایمرا کے صدور اور سیکرٹریز نے مشترکہ طور پر محمد آصف بٹ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مرکزی صدر منتخب کیا۔
اس موقع پر ایمرا فاؤنڈیشن اور ایمرا فیڈریشن کے قیام کا بھی باضابطہ اعلان کیا گیا، جن کا مقصد پاکستان بھر میں الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں، رپورٹرز، اینکرز، تجزیہ نگاروں اور میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ تحفظ اور حقوق کے لیے مؤثر جدوجہد کرنا ہے۔ ان اداروں کے مشاورتی کونسل بورڈز میں پاکستان کے سینئر ترین صحافی، اینکر پرسنز اور تجزیہ نگار شامل ہوں گے۔
اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ ایمرا کی تنظیمی ساخت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ملک بھر میں صوبائی، ڈویژنل، ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر باڈیز تشکیل دی جائیں، اور ڈسٹرکٹ و تحصیل کی سطح پر کام کرنے والے رپورٹرز اور اسٹرنگرز (SSR’s) کو ڈویژنل اور صوبائی باڈیز میں مناسب نمائندگی دی جائے۔
مرکزی صدر منتخب ہونے پر محمد آصف بٹ نے تمام صوبائی، ڈویژنل، ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایمرا پاکستان الیکٹرانک میڈیا کے ہر ورکر کی آواز بنے گی اور کسی بھی صورت صحافیوں کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button