بین الاقوامیخبریں

ناروے کی پارلیمنٹ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کرلی

یورپی ملک ناورے کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کر لی اور اسپین نے بھی فلسطین کو تسلیم کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مملکت فلسطین کو تسلیم کرنے والے ملکوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، ناورے کی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والا بل حکومتی اتحاد نے چھوٹی جماعتوں کے پر زور مطالبے پر پیش کیا، جس میں فلسطین کو فوری طور پر ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا،

پارلیمنٹ سے منظور ہونے والی قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ اسمبلی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے لیے تیار رہے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم نے اپنے آپ کو طویل، مسلسل اور لچکدار دفاع کے لیے تیار کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے زمینی آپریشن میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button