ممتاز ماہر تعلیم، استاد، سینئر صحافی سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
ممتاز ماہر تعلیم استاد سینئر صحافی سینیٹر عرفان صدیقی 78 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
دو ہفتے ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد سوگواران میں اہلیہ ایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑ کر سفر آخرت پر روانہ ہو گئے
سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ سمیت ملک میں اہم عہدوں پر فائز رہنے والی متعدد اہم شخصیات کے استاد بھی رہے
عرفان صدیقی 1947 میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے اور اسی شہر میں مختلف اہم مقامات تعلیمی خدمات انجام دیتے رہے علم و ادب سے خاص لگاو کے باعث کالم نگاری کی طرف آئے اور مختلف قومی اخبارات کالم نگاری میں خوب نام پیدا کیا
صحافت میں انکی قلم کا جھکاؤ مسلم لیگ ن کی طرف رہا جسکے بعد وہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی خواہش پر انکی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن سے وابستہ ہوئے اور اہم سرکاری اور سیاسی عہدوں پر فائز رہے
وہ سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر تھے انکی نماز جنازہ اج 11 نومبر اسلام آباد میں ادا کی جائے گی







