پاکستان

پی آئی اے ایئرکرافٹ انجینئرز نے طیاروں کی کلیئرنس روک دی، متعدد پروازیں منسوخ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا، پی آئی اے ایئرکرافٹ انجنیئرز نے طیاروں کی کلیئرنس روک دی جس سے قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا، اور کئی پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئی ہیں، تاہم انتظامیہ نے متبادل انتطام کرکے دمام اور جدہ کی پروازیں روانہ کر دی ہیں۔

ایئرکرافٹ انجینئرز کے احتجاج کے باعث پی آئی اے کی کوئی بین الاقوامی پرواز روانہ نہیں ہو سکی، ایئرکرافٹ انجینئرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پی آئی اے اپنا رویہ ٹھیک کریں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی سی ای او عامر حیات نے ایئر کرافٹ انجنیئرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، اس احتجاج کا بنیادی مقصد پی آئی اے کی نجکاری کو سبوتاژ کرنا ہے۔

پی آئی اے میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہے، ہڑتال یا کام چھوڑنا قانونی طور پر جرم ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایسی کارروائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاrروائی عمل میں لائی جائے گی، انتظامیہ متبادل انجینئرنگ خدمات دوسری ایئرلائنز سے حاصل کر رہی ہے، جلد تمام پروازیں روانہ کر دی جائیں گی۔

جواب دیں

Back to top button