جرم و سزاخبریں

ڈی پی او مظفرگڑھ کی ہدایت پر نا جائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں

ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کی ہدایت پرSHO تھانہ قصبہ گجرات ساجد فیاض کی نا جائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں،1عدد کلاشنکوف سمیت 4 عدد پسٹل برآمد، ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے DSP سرکل سنانواں طاہر اعجاز کی زیر نگرانی SHO تھانہ قصبہ گجرات کا اپنی ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف گرینڈآپریشن جاری۔

مختلف کاروائیوں کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم ذیشان سےکلاشنکوف جبکہ ملزمان فرحان،جنید،اجمل اور محمد اسد سے 4 عدد پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے اور تمام ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات تھانہ بندکردیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ قصبہ گجرات ساجد فیاض کا کہنا تھا کہ ڈی پی او کی ہدایت پر نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں تاکہ عوام میں موجود خوف کو ختم کیا جا سکے اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جائے۔

مظفرگڑھ پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر وقت کوشاں ہے۔کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button