پاکستان

طورخم سرحد آمدورفت کے لیے بند، کرم کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے کرم میں رات دیر تک پاکستان اور افغانستان کے مابین ہونے والی جھڑپوں کے بعد اب علاقے میں خاموشی ہے۔

ضلع کرم میں سول ہسپتال پاڑہ چنار میں ایک شخص کی لاش اور ایک زخمی کو لایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس حملے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

ہسپتال میں موجود ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ ان کی اطلاع کے مطابق رات کے وقت پاکستان، افغانستام سرحد پر جھڑپوں سے دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں پاڑہ چنار ہسپتال لایا گیا تھا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاڑہ چنار کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر میر حسن جان نے بتایا کہ وہ اور ان کا عملہ ساری رات ڈیوٹی پر موجود تھے ۔ کرم کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی تھی اور تمام عملے کو ہسپتال حاضر ہونے کا کہا گیا تھا۔

ادھر ضلع خیبر میں طورخم کے مقام پر جھڑپ یا حملے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے لیکن طورخم کے مقام پر سرحد آج صبح سویرے بند کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button