کھیل

ویمنز ورلڈکپ: بھارت کی پاکستان کو 88 رنز سے شکست

ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو بآسانی 88 رنز سے شکست دے دی ہے۔

کولمبو کی پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت کے 248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 159 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، ٹاپ آرڈر بیٹر سدرہ امین کی 81 رنز کی اننگز بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی۔

نتالیہ پرویز 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں تاہم پاکستان ٹیم کی دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں بُری طرح ناکام رہیں، وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث قومی ٹیم 43ویں اوور میں 159 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

جواب دیں

Back to top button