بین الاقوامی

ممکن ہے غزہ جنگ کسی بھی وقت ختم ہو جائے، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ممکن ہے غزہ جنگ کسی بھی وقت ختم ہو جائے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم رہنماؤں کے ساتھ ملاقات بہت کامیاب رہی۔ اور ایسی چیز کو ختم کریں گے جو ہم نے شروع نہیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اور ممکن ہے غزہ جنگ کسی بھی وقت ختم ہو جائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تمام یرغمالیوں کو غزہ سے رہا کروائیں گے۔ جبکہ ہم نیٹو کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ روس کو یوکرین میں جنگ بند کرنا ہو گی۔ کیونکہ امن ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔

جواب دیں

Back to top button