جرم و سزا

ملک ریاض اور ان کے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصرمن اللہ بلوچ نے بحریہ ٹاؤن کے بانی ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کو 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دینے کے لیے کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ مقدمات ہاؤسنگ جائنٹ کے فنڈز کو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک منتقل کرنے یعنی منی لانڈرنگ سے متعلق ہیں۔

ہفتے کے روز سماعت کے دوران عدالت نے مزید کارروائی 30 ستمبر تک ملتوی کر دی، جب کہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے کو ان مقدمات میں باضابطہ طور پر مفرور قرار دینے کی کارروائی آگے بڑھائی۔

گزشتہ ہفتے اسی عدالت نے دیگر 3 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی تھیں، جن میں ملک ریاض کے پرسنل اسٹاف آفیسر کرنل (ر) خلیل الرحمٰن، مشتاق اور عمران شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button