بین الاقوامیخبریں

حماس امن کیلیے تیار مگر اسرائیل بدستور خونخوار

حماس یرغمالیوں کی رہائی کر کے امن کےلیے تیار ہے لیکن اسرائیل ہزاروں بےگناہ فلسطینوں کا خون بہا کر بھی بدستور خونخوار ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطر کی ثالثی میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور حماس میں مذاکرات جاری ہیں تاہم اسرائیل ابھی تک جنگ بندی پر آمادہ نہیں ہوا۔

رائٹرز کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس میں 3 روز کے لیے جنگ بندی کی کوشش کی جارہی ہیں، حماس 3 روزہ جنگ بندی کے بدلے 50 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گا۔

قطر کے ثالث اب بھی حماس اور اسرائیل کے قیدیوں کے معاہدے پر کام کر رہے ہیں۔

مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دینے والے ایک نامعلوم اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا ہے حماس نے ایک معاہدے کے عمومی خاکہ پر رضامندی ظاہر کی ہے لیکن اسرائیل نے ابھی تک تفصیلات پر بات چیت نہیں کی ہے۔

یہ معلوم نہیں ہے کہ زیر بحث معاہدے کے تحت اسرائیل اپنی جیلوں سے کتنی فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا اگر اس کا نتیجہ نکلتا ہے تو یہ 7 اکتوبر کے حملے کے بعد حماس کے زیر حراست قیدیوں کی سب سے بڑی رہائی ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button