کھیل

پاکستان ٹرائی نیشن سیریز کا فاتح بن گیا، افغانستان کو 75 رنز سے شکست

پاکستان ٹرائی نیشن سیریز کا فاتح بن گیا، فائنل مقابلے میں افغانستان کو 75 رنز سے شکست دے دی ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں پاکستانی اسپنر محمد نواز افغان بیٹرز کے لیے بھیانک خواب ثابت ہوئے، پاکستان کے 142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغستان کی پوری ٹیم 66 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

لیف آرم اسپنر محمد نواز نے ہیٹ ٹریک سمیت 5 وکٹیں حاصل کر کے افغان ٹیم کی کمر توڑ دی، صفیان مقیم اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں، شاہین شاہ آفریدی نے ایک شکار کیا۔

فغان ٹیم کے 9 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے، کپتان راشد خان 17 اور صدیق اللہ اتل 13 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے قبل، پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔

جواب دیں

Back to top button