بین الاقوامی

بھارتی پنجاب کے ایک ہزار دیہات سیلاب سے متاثر، ہزاروں افراد کیمپوں میں منتقل، فصلیں تباہ

بھارتی ریاست پنجاب کے ایک ہزار دیہات مہلک سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں افراد کو حکومت کے قائم کردہ ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق شمال مغربی ریاست میں گزشتہ ماہ آنے والے سیلاب سے کم از کم 29 افراد ہلاک ہوئے اور ڈھائی لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں، ریاست کے وزیر اعلیٰ نے اسے دہائیوں کے بدترین سیلابی حادثات میں سے ایک قرار دیا ہے۔

یہ خطہ عموماً بھارت کی ’اناج کی ٹوکری‘ کہلاتا ہے، لیکن پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ 940 مربع کلومیٹر (360 مربع میل) سے زائد زرعی زمین زیرِ آب آ گئی ہے، جس سے فصلوں کو تباہ کن نقصان پہنچا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے پیر کے روز انہیں وفاقی حکومت کی مکمل مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔

جواب دیں

Back to top button