جرم و سزا

بالاج ٹیپو قتل کیس: جے آئی ٹی نے گوگی بٹ کو گناہ گار قرار دے دیا

بالاج ٹیپو قتل کیس نیا رخ اختیار کرگیا ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے گوگی بٹ کوگناہ گار قرار دے دیا، جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق گوگی بٹ نےامیربالاج کوقتل کروانے میں منصوبہ بندی کی۔

جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ امیربالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ سے رابطہ میں رہا،گوگی بٹ ٹیپو خاندان کے تمام سابقہ قتل کیس میں بھی نامزد ملزم رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی آئندہ پیشی پر گوگی بٹ کی ضمانت خارج کروانے کی استدعا کرے گی۔

واضح رہے کہ امیر بالاج کے قتل کے بعد ملزم خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ فرار ہو گیا تھا، بعدازاں ملزم نے ضمانت حاصل کرلی تھی اور 15ستمبر تک عبوری ضمانت پر ہے جبکہ ملزم طیفی بٹ تاحال اشتہاری ملزم ہے۔

جواب دیں

Back to top button