جرم و سزا

30 روپے کے تنازع پر 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے 2 ملزمان مبینہ مقابلے میں ہلاک

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں 30 روپے کی خاطر 2 بھائیوں کو بے دردی سے قتل کرنے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگئے۔

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ذرائع کے مطابق سی سی ڈی چوہنگ کی ٹیم گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر چھاپے کے لیے انہیں رائے ونڈ لے کر گئی تھی کہ اس دوران زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کی کوشش کی۔

سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ملزمان کے ساتھی توقیر نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر حملہ کیا، ملزمان کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم اویس اور شہزاد ہلاک ہوگئے، جبکہ ملزم توقیر ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگیا، جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان نے چند روز قبل 30 روپے کے تنازع پر 2 سگے بھائیوں کو تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button