پاکستان

بھارت نے 2 لاکھ کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا، دریا بپھر گئے، پنجاب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب

بھارت نے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا، مسلسل بارشوں کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے، پنجاب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے باعث پاک فوج کی مد طلب کرلی گئی۔

دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، فلڈ فور کاسٹٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا اور دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

چناب میں خانکی پر اونچے درجے جب کہ راوی میں شاہدرہ اور ستلج میں سلیمانکی پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں۔

دریائے راوی میں سیلابی ریلے سے شاہدرہ اور موٹر وے ٹو کے نشیبی علاقوں پر سیلاب کا خطرہ ہے۔

دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، صورت حال کے پیش نظر سول ڈیفس نے الرٹ جاری کردیا، جب کہ سائرن بھی بجائے گئے ہیں۔

کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 اور پنجاب پولیس کے اہلکار دریائے راوی پر موجود رہے، اسسٹنٹ کمشنر راوی سیدہ سنبل جاوید نے بھی رات گئے علاقے کا دورہ کیا۔

نارووال میں سیلابی ریلے میں پھنسی خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔

شکر گڑھ کے علاقے جرمیاں جھنڈے میں خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد دریائے راوی کے ریلے میں پھنس گئے تھے، متاثرین نے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دریائے راوی کنارے ایک دیوار پر پناہ لیے ہوئے ہیں، پانی کی لہریں ان کو چھو رہی ہیں۔

ریلیف کیمپ میں موجود رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) احمد اقبال لہڑی بھی سیلاب میں پھنس گئے تھے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا ہے کہ نارووال میں ایم پی اے احمد اقبال اور ساتھیوں کو بھی ریسکیو کیا گیا۔

ادھر دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

جواب دیں

Back to top button