پاکستانسپیشل رپورٹ
بھارت کا جنگ کے بعد پاکستان سے پہلا رابطہ، جموں کے مقام پر سیلاب کی اطلاع دیدی

جنگ کے بعد بھارت نے پاکستان سے پہلی بار سرکاری سطح پر رابطہ کرتے ہوئے جموں کے مقام پر سیلاب کی اطلاع دے دی۔
سندھ طاس معاہدے کی روشنی میں بھارت نے جموں کے مقام پر ممکنہ بڑے سیلاب کی باضابطہ اطلاع پاکستان کو دی ہے، جس کے بعد حکومت پاکستان نے الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔
مئی میں دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی جنگ کے بعد یہ پہلا سرکاری سطح کا رابطہ تھا، حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کی صورتحال کنٹرول میں ہے، انتظامیہ پوری طرح چوکس ہے۔