کھیل
عمان ایشین اوپن جوڈو چیمپین شپ: ملائیکا نور نے چاندی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا

پاکستان کی ملائیکا نور نے عمان ایشین اوپن جوڈو چیمپین شپ میں چاندی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔
لکی مروت سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ پاکستانی جوڈو کاز ملائیکہ نور نے 52 کلو گرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں میزبان اردن کی رانیم الجزازی کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کیا تھا۔
تاہم، بھرپور کوششوں کے باوجود وہ فائنل میں معمولی فرق سے شکست کھا گئیں، انہوں نے ایشین سطح پر جوڈو کے مقابلوں میں سلور میڈل جیتنے والی پہلی پاکستانی ویمن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
پاکستان جڈو فیڈریشن کے صدر، کرنل جنید عالم اور فیڈریشن کے تمام اراکین نے ان کی اس تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کیا۔
واضح رہے کہ ملائیکہ نور گزشتہ سال دوشنبے تاجکستان میں منعقدہ ورلڈ جونیئر جوڈو چیمپین شپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکی ہیں۔