
سوشل میڈیا پر ن لیگ اور پی پی رہنماؤں کےدرمیان نوک جھونک جاری ہے ۔ خواجہ سعد رفیق اور ناصر شاہ نے ایک دوسرے پر شاعرانہ انداز میں تنقید کی۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ اور پیپلزپارٹی کےدرمیان لفظی جنگ سوشل میڈیا پرپہنچ گئی، جیالوں اور متوالوں کے درمیان سوشل میڈیا سائٹ ایکس پرشاعرانہ نوک جھوک ہوئی۔
سعد رفیق نے پیپلزپارٹی کے دوستوں کے نام شعر پوسٹ کیا تو ناصر حسین شاہ نے اپنی شاعری میں جواب دیا۔
لیگی رہنما سعدرفیق نے پیپلزپارٹی کے دوستوں کے نام شعرپوسٹ کیا "اب کے تجدید وفا کا نہیں امکاں جاناں، یاد کیا تجھ کو دلائیں ترا پیماں جاناں ۔۔۔۔ یوں ہی موسم کی ادا دیکھ کے یادآیا ہے کس قدرجلد بدل جاتےہیں انساں جاناں۔”
جس پر پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے لکھا "میں نےتجھ کو تیرے ہی طرزعمل سےجانا جاناں گوکہ آساں نہیں تھایہ سفرمگرتجھ کوہی بڑامانا جاناں یوں ہی تیری ادا دیکھ کے یاد آیا ہے۔ ووٹ کوعزت دلانے کا ہوگا کوئی نیا فارمولہ جاناں۔
اس سے قبل ناصر شاہ نے نوازشریف کے دورہ کوئٹہ پر پوسٹ کی اور لکھا "جن کیلئےکبھی باپ ’’پاپ‘‘ہوتا تھا آج ان کیلئےباپ باپ ہے نقطےلگاتےجاؤنقطےہٹاتےجاؤ،مجرم کومحرم کبھی محرم کومجرم بناتے جاؤ۔”