خبریںفن اور فنکار

میں سیف کے ساتھ بنا شادی کے رہ رہی تھی، ایک وجہ سے شادی کرنی پڑی، کرینہ کپور

بالی وڈ کی اسٹائلش اور سپر اسٹار اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے شوہر اور بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان سے شادی کرنے کی وجہ بتادی۔

کرینہ کپور نے حال ہی میں فیشن میگزین ’ڈرٹی‘ کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے کچھ اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی، بیبو کہلائی جانے والی اداکارہ نے اس میگزین کے سرورق کے لیے فوٹوشوٹ بھی کروایا۔

انٹرویو میں کرینہ کپور نے انکشاف کیا کہ میرے اور سیف کی شادی کرنے کی واحد وجہ یہ تھی کہ ہمیں بچے چاہیے تھے’کترینہ نے بتایا ‘میں اور سیف شادی سے قبل لیو اِن ریلیشن شپ میں تھے، یعنی ساتھ ہی رہتے تھے، جب ہم نے اگلا قدم اٹھانے کا سوچا جو کہ شادی تھا تو اس کی وجہ یہ ہی تھی کہ ہم بچوں کے خواہشمند تھے ورنہ ہم ایسے بھی رہ سکتے تھے۔

جواب دیں

Back to top button