بین الاقوامی

بھارت نے امریکی ہتھیاروں اور طیاروں کی خریداری مؤخر کر دی، راج ناتھ کا دورہ بھی منسوخ

نئی دہلی نے امریکی ہتھیاروں اور طیاروں کی نئی خریداری کے منصوبے مؤخر کر دیے، معاملے سے واقف 3 بھارتی حکام کے مطابق یہ بھارت کی جانب سے پہلا ٹھوس اشارہ ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی برآمدات پر محصولات عائد کیے جانے کے بعد، دونوں ممالک کے تعلقات دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارت آئندہ ہفتوں میں اپنے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو واشنگٹن بھیجنے کا ارادہ رکھتا تھا تاکہ کچھ خریداری کے اعلانات کیے جا سکیں، مگر 2 ذرائع کے مطابق یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے پر 6 اگست کو بھارتی اشیا پر مزید 25 فیصد ڈیوٹی عائد کر دی تھی، جس کے بارے میں اُن کا کہنا تھا کہ اس سے روس کے یوکرین پر حملے کی مالی معاونت ہو رہی ہے۔

اس اضافے سے بھارتی برآمدات پر ٹیکس 50 فیصد ہو گیا تھا، جو امریکا کے کسی بھی تجارتی شراکت دار کے لیے سب سے زیادہ میں سے ہے۔

صدر ٹرمپ کا ماضی میں محصولات پر اپنے فیصلے جلدی واپس لینے کا ریکارڈ رہا ہے اور بھارت کا کہنا ہے کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے، ایک ذریعے کے مطابق دفاعی خریداری اس وقت آگے بڑھ سکتی ہے، جب بھارت کو محصولات اور تعلقات کی سمت پر وضاحت ملے۔

راج ناتھ سنگھ کا واشنگٹن کا دفاعی خریداری کے لیے مجوزہ دورہ منسوخ کر دیا گیا۔

ایک اور اہلکار نے کہا کہ خریداری کو روکنے کی کوئی تحریری ہدایت جاری نہیں کی گئی، اس کا مطلب ہے کہ دہلی جلدی سے فیصلہ بدل سکتا ہے، مگر فی الحال کوئی پیش رفت نہیں ہے۔

جواب دیں

Back to top button