پاکستان

پشاور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو شبلی فراز اور عمر ایوب کو نا اہلی کی کارروائی روکنے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ نے بدھ کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز شبلی فراز اور عمر ایوب خان کی نااہلی اور ان کی نشستیں خالی قرار دینے سے متعلق حالیہ نوٹیفکیشن پر مزید کارروائی سے روک دیا ہے۔

جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے ای سی پی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے دائر کردہ علیحدہ علیحدہ درخواستوں پر جواب طلب کرلیا۔

ان درخواستوں میں ای سی پی کے 5 اگست کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا، جو ان کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) فیصل آباد سے سزا کے بعد جاری کیا گیا تھا۔

عدالت نے اگلی سماعت کے لیے 20 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے۔

جواب دیں

Back to top button