پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی باتیں مکمل بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر بننے کی خبروں کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ فیلڈمارشل کے صدر بننے کی باتیں مکمل بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف بھی واضح کرچکے ہیں کہ فیلڈ مارشل نے صدر بننے کی خواہش ظاہر کی نہ ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی واضح کیا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے صدر بننے کی خواہش ظاہر کی ہے اور نہ اس حوالے سے کوئی گفتگو ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی گزشتہ ماہ واضح کیا تھا کہ ہمیں مکمل طور پر علم ہے کہ صدر آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف کو نشانہ بنانے والی مذموم مہم کے پیچھے کون ہے۔

جواب دیں

Back to top button