سپیشل رپورٹ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی میزبانی کو ایرانی قیادت نے تاریخی قرار دیا ہے، ایرانی سفیر

پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ سطح کے وفد کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا ہے۔

ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی میزبانی کو ایرانی قیادت نے تاریخی قرار دیا ہے۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سماجی رابطے کی وی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں تحریر کیا کہ میں برادر، دوست اور ہمسایہ ملک پاکستان کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے وفد کو نہایت گرمجوشی اور فراخدلی سے خوش آمدید کہا اور مہمان نوازی کی۔

خصوصی طور پر میں وزیر اعظم جناب محمد شہباز شریف کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اس اہم دورے کے دوران یادگار اور تاریخی لمحات فراہم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

انہوں نے لکھا کہ صدر جناب آصف علی زرداری کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ایرانی وفد کی ایوان صدر میں میزبانی کی۔

ایرانی سفیر نے ’ایکس‘ پر پیغام میں لکھا کہ فیلڈ مارشل جناب عاصم منیر کا بھی دلی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی باوقار موجودگی اور قیمتی تعاون نے اس اعلیٰ سطحی دورے کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

جواب دیں

Back to top button