جرم و سزا

شوہر کے سامنے بیوی کا گینگ ریپ کرنے والا تیسرا ملزم بھی ہلاک

لاہور کے علاقہ چوہنگ میں شوہر کے سامنے بیوی کا گینگ ریپ کرنے والا تیسرا ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔

چوہنگ میں گینگ ریپ کیس کا تیسرا ملزم بھی ہلاک ہوگیا، گینگ ریپ کیس میں ملوث 2 ملزمان پہلے ہی مارے جا چکے ہیں، چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کا کہنا ہے کہ چوتھے ملزم کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی کےچھاپے جاری ہیں، ملزمان نےچوہنگ کےعلاقے میں خاوند کے سامنے بیوی کوزیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

یاد رہے کہ یکم اگست کو سی سی ڈی کے حکام نے بتایا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 مرکزی ملزمان ہلاک ہوگئے جن کی شناخت اویس اور ارشاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان نے خاتون پر بدترین جنسی تشدد بھی کیا تھا اور وقوعہ کی ویڈیو بھی بنائی تھی، ملزمان کے مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، علاقے کی ناکہ بندی کی گئی تھی۔

جواب دیں

Back to top button