پاکستان
وزارت بحری امور کا فیری لائسنس کا اجرا ایک ماہ میں کرنے کا فیصلہ

وزارت بحری امور نے فیری لائسنس کا اجرا چھ ماہ کے بجائے ایک ماہ میں کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزارت بحری امور ابتدائی تجرباتی مرحلے کے لیے روٹس اور فریم ورک تیار کر رہی ہے، چند ہفتوں میں فیری سروس کا روڈ میپ جاری کرے گی۔
ڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شپنگ نے وزیر بحری امور کو فیری سروس کے لائسنس کے اجراپر بریفنگ دی ، اس موقع پر وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ لائسنسنگ کے عمل کو ڈیجیٹل اور سنگل ونڈو نظام میں منتقل کریں گے، غیر ضروری تاخیر ختم کرکے فوری فیصلے کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ فیری آپریٹرز کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے،بینک یا انشورنس گارنٹی، دونوں کے آپشنز پر غور ہوگا۔
وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ وزارت بحری امور نے فیری لائسنس کا اجرا چھ ماہ کے بجائے ایک ماہ میں کرنے کا فیصلہ کر لیا۔