کھیل
پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کی 3 ملکی ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، سیریز میں شامل ہر ٹیم حریف ٹیموں سے 2 مرتبہ میچ کھیلے گی۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق 3 ملکی سیریز کا افتتاحی میچ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرا مقابلہ 30 اگست کو یو اے ای اور پاکستان کے درمیان شیڈول ہے۔