کاروبار
حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کردی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر تنزلی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے61 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 4 بار اضافے کے بعد آئندہ 15 روزہ مدت کے دوران بالترتیب تقریباً 9 روپے اور 3 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی توقع ہے، جس کی وجہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور درآمدی پریمیم میں کمی ہے۔