پاکستان

زائرین پر سفری پابندیاں عائد کرنے کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کا احتجاج کا اعلان

ایران و عراق جانیوالے زائرین پر سفری پابندیاں عائد کرنے کیخلاف مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے آج سے صوبہ بھر میں پرامن احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صدام حسین کے نقش قدم پر چل رہی ہے، یزید نہیں رہا تو یزد ثانی بھی نہیں رہیں گے۔ غریب زائر کیلئے زیارات کو ناممکن بنادیا، زیارات گروپ کے 50 ارب ڈوب رہے ہیں، لوگوں کے ویزے لگے ہوئے ہیں لیکن وہ جہازوںکے مہنگے ٹکٹ کہاں سے خریدیں، حج سکینڈل کے وقت قوم جاگ جاتی تو آج زیارات پر سفری پابندی نہ لگتی۔ صوبائی سیکرٹریٹ میں مولاناسید غضنفر علی نقوی، امیر عباس کربلائی، آئی ایس او اور آل پاکستان زیارات گروپ کے نمائندوں کی موجودگی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ سید علی اکبرکاظمی نے مزید کہا کہ ہزاروں زائرین حکومت کی پابندی کی وجہ سے زیارات کیلئے روانہ نہیں ہوسکیں گے، اہتمام کرنیوالے زیارات گروپ پچاس ارب روپے بکنگ کی مد میں جمع کراچکے ہیں ، حکومت کا کام سکیورٹی دینا ہے، ہم ٹیکس دیتے ہیں ہمارا حق ہے کہ ہمیں دوران سفر سکیورٹی فراہم کی جائے۔ حکومت ہمارا آئینی حق چھین رہی ہے، اگر ہم زیارات پر نہ گئے تو پھر اسلام آباد جائیں گے اور اپنے فیصلے منواکر آئیںگے، ہم پرامن لوگ ہیں ۔پریس کانفرنس میں زیارات گروپ آرگنائزرز اور آئی ایس او کی نمائندہ شخصیات نے حکومت کی طرف سے زائرین پر سفری پابندیاں عائد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہیڈ، حکم ظلم نہ کرے۔

جواب دیں

Back to top button