پاکستان

مون سون بارشوں کا طوفانی اسپیل، حادثات میں اموات کی تعداد 252 ہوگئی

ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اموات کی مجموعی تعداد 252 ہوگئی۔

ملک بھرمیں موسلا دھاربارشوں سے 24 گھنٹوں میں مزید 10 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے، 26 جون سے 23 جولائی تک اموات کی تعداد 252 ہوگئی ۔ 611 افراد زخمی ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 121 بچے، 85 مرد اور 46 خواتین شامل ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد جان سے گئے، جب کہ 13 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 139 اموات ہوئیں، خیبرپختونخوا میں 60، سندھ میں 24 اور بلوچستان میں 16 افراد جاں بحق ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 2 اور اسلام آباد میں 6 افراد جان سے گئے۔

مالی نقصانات میں تقریباً 1005 گھر تباہ ہوئے، 328 مویشی سیلابی پانی میں بہہ گئے، اور 12 پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے گلگت بلتستان میں سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم دیدیا۔ شاہراہ قراقرم اور ناران، بابوسر، چلاس شاہراہ کی بحالی کی ہدایت کردی۔ کہا آنے والے مون سون اسپیلز کیلئے این ڈی ایم اے اور دیگر ادارے مشترکہ لائحہ عمل بنائیں۔ پھنسے ہوئے سیاحوں کو رہائش اور خوراک سمیت ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

وزیراعظم نے کہا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کیلئے اقدامات انتہائی ضروری ہیں ۔ سی ون تھرٹی طیارہ آج علاقے میں پھنسے سیاحوں کو اسلام آباد لائے گا۔

جواب دیں

Back to top button