جرم و سزا
کوئٹہ میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کا ایک اور واقعہ

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر غیرت کے نام پر قتل کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں باپ نے بیٹی اور بھانجے کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
سب ڈویژنل پولیس افسر (ایس ڈی پی او) شالکوٹ اطہر رشید نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں نازنین اور غلام قادر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ملزم عبد اللطیف واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔