بین الاقوامی
غزہ: وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونیوالوں کی تعداد 59 ہزار سے بڑھ گئی

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
ترکیہ کے سرکاری خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونےو الے فلسطینیوں کی تعداد 59029 ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اس عرصے کے دوران صہیونی افواج کے زمینی اور فضائی حملوں میں ایک لاکھ 42 ہزار 135شہری زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 134 شہدا کی لاشیں ہسپتالوں میں لائی گئیں جبکہ 1155 افراد زخمی ہوئے ہیں۔