پاکستانسیاسیات

سینیٹ انتخابات: خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر فیڈرل کانسٹیبلری تعینات کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات کے موقع پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر فیڈرل کانسٹیبلری کو تعینات کرنے کےاحکامات جاری کر دیے ہیں۔

وفاقی وزارتِ داخلہ نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر فیڈرل کانسٹیبلری کی تعیناتی کے احکامات جاری کیے، ایف سی دوران انتخابات کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی۔

قبل ازیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فول پروف سیکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔

خیال رہےکہ سینیٹ انتخابات آج (21 جولائی) کی صبح 11 بجے خیبرپختونخوا اسمبلی میں شیڈول ہیں۔

جواب دیں

Back to top button