پاکستانصحت

گلت بلتستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

گلگت بلتستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے پولیو کے مطابق ضلع دیامر سے حاصل کردہ سیوریج (ماحولیاتی) نمونے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی 1) کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایک سرکاری اہلکار نے بتایانے بتایا کہ اس انکشاف کے بعد 14 سے 18 جولائی کے دوران دیامر اور خیبر پختونخوا کے ملحقہ اضلاع میں ایک خصوصی انسداد پولیو مہم چلائی گئی، جس میں ایک لاکھ 59 ہزار 525 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’پولیو پروگرام بچوں کو مفلوج کر دینے والے پولیو وائرس سے محفوظ رکھنے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت ویکسینیشن شیڈول پر عمل کر رہا ہے‘۔

مزید حفاظتی ٹیکہ جات مہمات آئندہ ہفتوں میں بھی جاری رہیں گی۔

21 سے 25 جولائی تک خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی یونین کونسلوں میں ایک خصوصی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی تاکہ اسے افغانستان کی ذیلی قومی پولیو مہم کے ساتھ ہم آہنگ کیا جاسکے۔

جواب دیں

Back to top button