ٹیکنالوجی
واٹس ایپ پر اشتہارات دکھانے کی آزمائش

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ایپ پر اشتہارات دکھائے جانے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔
گزشتہ ماہ جون میں واٹس ایپ نے اعلان کیا تھا کہ جلد ہی ایپلی کیشن پر اشتہارات دکھانے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، جس کے تحت واٹس ایپ چینلز کو مونیٹائز بھی کیا جائے گا، یعنی اب واٹس ایپ پر بھی فیس بک اور یوٹیوب کی طرح پیسے کمائے جا سکیں گے۔
اب واٹس ایپ پر اشتہارات دکھانے کی آزمائش شروع کردی گئی، اس ضمن میں واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’اسٹیٹس ایڈ‘ اور ’پروموٹڈ چینلز‘ صارفین کے ’اپڈیٹس‘ ٹیب میں دکھائے جائیں گے۔