پاکستان

راولپنڈی، جہلم اور چکوال میں طوفانی بارشوں سے بجلی کا نظام بُری طرح متاثر

صوبہ پنجاب کے بڑے شہروں میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ طوفانی بارشوں کے باعث آئیسکو کے زیرانتظام علاقوں میں بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

16 اور 17 کے درمیان راولپنڈی، جہلم اور چکوال میں ہونے والی شدید بارشوں سے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، جہلم اور چکوال کے ہزاروں بجلی صارفین متاثر ہوئے، مسلسل بارش اور سیلابی ریلے متعدد ٹرانسفارمر، بجلی کےکھمبے اور تاریں بہا کر لےگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے زیر انتظام 47 ہائی والٹیج پولز تباہ ہوئے، 7 ایل ٹی کےکھمبے اور تاریں بھی بارش اور سیلابی ریلے کی نظر ہو گئیں، چکوال کے5 فیڈرز بارش سے بری طرح متاثر ہوئے جبکہ بجلی کی سپلائی میں بھی خلل آیا۔

طوفانی بارشوں کے باعث تلاگنگ، دھدیال، پی ڈی خان، چکوال میں بجلی کی سپلائی بری طرح متاثرہوئی، جہلم میں بھی تیز بارش کے باعث دومیلی، سنگوئی کے علاقوں میں بجلی کا نظام متاثرہوا۔

راولپنڈی میں سہیام، کمال آباد، دیگر علاقوں میں بجلی کی سپلائی میں خلل آیا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، راولپنڈی میں 15 گھنٹے میں 255 ملی میٹر بارش برسنے پر ندی نالے بپھرے، ساتھ ہی نالہ لئی کی سطح بھی خطرناک حد تک بلند ہونے پر سائرن بجائے گئے، چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد 423 ملی میٹر بارش برسنے پر ڈیم کا بند ٹوٹ گیا، 24 گھنٹے میں حادثات و واقعات میں درجنوں افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button