حیرت انگیز

مشہور دیسی ریسٹورنٹ کے آؤٹ ڈور ایریا میں چوہے گھومنے کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک معروف دیسی ریسٹورنٹ کے آؤٹ ڈور ایریا میں چوہے آزادانہ گھومتے دکھائی دے رہے ہیں، جس پر صارفین کی جانب سے تنقیدی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر پاکستان کے مشہور دیسی کھانوں کے ایک ریسٹورنٹ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

مذکورہ دیسی ریسٹورنٹ کا شمار پاکستان کے معروف ریسٹورنٹس میں ہوتا ہے، جو اپنے لذیذ کھانوں کی وجہ سے عوام میں بے حد مقبول ہے۔

اس ریسٹورنٹ کی پاکستان کے کئی شہروں میں شاخیں قائم ہیں، حالیہ ویڈیو راولپنڈی کے علاقے صدر میں واقع ایک برانچ کی ہے جو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسٹورنٹ کے آؤٹ ڈور ڈائننگ ایریا میں چوہے برتنوں اور میزوں کے اردگرد گھوم رہے ہیں۔

ویڈیو میں ایک خالی ٹیبل پر موجود ٹشو باکس میں ایک چوہے کو اندر جاتے اور پھر باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد وہ ٹیبل پر کھانے کے لیے رکھی گئی صاف پلیٹوں پر چڑھ جاتا ہے۔

اسی ویڈیو میں ریسٹورنٹ میں موجود گاہکوں کی باتیں بھی سنی جا سکتی ہیں جو ایک دوسرے سے گفتگو کر رہے ہیں کہ یہ چوہے کس طرح ریسٹورنٹ کے ماحول کو آلودہ کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر تنقیدی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے لکھا کہ اسی ٹشو پیپر سے اب لوگ اپنے منہ صاف کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button